اہل بییت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیجنگ پولیس کے اعلی عہدے داروں نے اعلان کیا کہ ان افراد کو ہتھیار رکھنے، نیز اسلحے کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیجنگ پولیس کے مطابق، ان افراد سے چار سو بیس مختلف قسم کے ہتھیار، بتیس ہزار گولیاں، ایک ہزار خنجر اور چاقو اور دیسی ساختہ بموں سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ بیجنگ پولیس نے کہا کہ ان سب ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، تین سو ساٹھ دیگر افراد کو بھی اس سلسلے میں ملزم ٹھہرائے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲